Sunday January 19, 2025

سوات جلسے سے قبل مریم اورنگزیب رسی سے لٹک گئیں،سیاحتی مقام پرسیرسپاٹے ،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

سوات : پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب سیاحتی مقام مالم جبہ پہنچ گئی ہیں ۔ مریم اورنگزیب کی سوات میں تفریح اور سیر سپاٹے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے جلسے سے قبل مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کی سوات میں تفریح، مریم اورنگزیب سیاحتی مقام مالم جبہ پہنچ گئی۔ مریم اورنگزیب سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں زپ لائننگ کے ساتھ ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہورہی ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور کہا کہ پی ڈی ایم جلسے کے لیے آئی ہوئی مریم اورنگزیب نے سوات میں کے پی حکومت کی جانب سے لگائی گئی زپ لائن کو خوب انجوائے کیا۔کامران بنگش کا کہنا تھا کہ مہمان نوازوں کی دھرتی اور سیاحوں کی جنت میں پختونخوا حکومت کی بہترین سہولیات کی فراہمی سے محظوظ سیر سپاٹوں میں مگن ابو بچاؤ تحریک والوں کے کارکن گراؤنڈ میں منتظر ہیں۔

جہلم میں2 چہروں والے بچے کی پیدائش بچے کی چار آنکھیں،دو منہ اور دوناک ہیں،والدین تشویش میں مبتلا

FOLLOW US