Sunday January 19, 2025

جہلم میں2 چہروں والے بچے کی پیدائش بچے کی چار آنکھیں،دو منہ اور دوناک ہیں،والدین تشویش میں مبتلا

جہلم : جہلم کے سرکاری اسپتال میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کے گائنی وارڈ میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی چار آنکھیں، دو منہ اور دو ناک ہیں۔ ڈیوٹی ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی پیدائش نارمل ڈیلیوری سے ہوئی، بچہ کو انتہائی نگہدائش وارڈ میں رکھا گیا تھا تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز بچے کے آپریشن کرنے یا نہ کرنے کا بتا سکتے ہیں۔ ڈاکٹرز نے بچے کی صحت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بچے کی پیدائش قدرت کا امر ہے۔ ذرائع کے مطابق بچے کے والدین کا تعلق نواحی علاقہ ناڑہ سے ہے۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ بچے کی پیدائش پر والدین تشویش میں مبتلا ہیں اور میڈیا سے بات کرنے سے معذرت کرلی۔

علیحدگی کے اعلان کے بعد عامر خان اور کرن راﺅ نے اکٹھے ویڈیو پیغام جاری کردیا

News Source: UrduPoint

FOLLOW US