Sunday January 19, 2025

جمعیت علمائے اسلام ف کو بڑا صدمہ ، ممتاز عالم دین مولانا سید غلام نبی شاہ انتقال کر گئے

مانسہرہ:ممتاز عالم دین،شیخ الحدیث اورجمعیت علمائےاسلام ف مانسہرہ کے سرپرست ولی کامل مولانا سید غلام نبی شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ،مولانا سید غلام نبی شاہ ہزاروں علماء کے استادجبکہ مولانا فضل الرحمان بھی انہیں اپنے بڑے بزرگوں میں شمار کیا کرتے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی معروف دینی شخصیت ،استاذ العلماء،شیخ الحدیث مولانا سید غلام نبی شاہ طویل علالت کےبعدخالق حقیقی سے جا ملے ،گذشتہ سال ان کے صاحبزادے اور نائب مہتمم جامعہ عربیہ سراج العلوم جبوڑی مولانا شاہ عبد العزیز بھی کورونا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔مولانا سید غلام نبی شاہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں اسلاف کی نشانی سمجھے جاتے تھے اور دینی حلقوں میں انہیں ممتاز مقام حاصل تھا ،ملک کے طول و عرض میں ان کے ہزاروں شاگرد دین کی تبلیغ سے وابستہ ہیں ۔

اگلے ایک ہفتے کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہورمیں اچھی بارشوں کی پیشن گوئی، پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بادل خوب برسیں گے

FOLLOW US