Thursday May 16, 2024

اگلے ایک ہفتے کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہورمیں اچھی بارشوں کی پیشن گوئی، پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بادل خوب برسیں گے

لاہور : لاہور والے مون سون کے پہلے اسپیل کیلئے تیار ہو جائیں، اگلے ایک ہفتے کے دوران صوبائی دارالحکومت میں اچھی بارشوں کی پیشن گوئی، پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بادل خوب برسیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں مون سون بارشوں کے پہلے سلسلے کے آغاز کی نوید سنا دی گئی ہے۔ ماہرین موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اگلے ایک ہفتے کے دوران پنجاب میں اچھی بارشوں کی توقع ہے، خاص کر لاہور شہر میں بادل جم کر برسیں گے۔ بارشوں کایہ سلسلہ مون سون سیزن کا پہلا اسپیل ہو گا۔ لاہور شہر کے موسم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی شب کو لاہور کے اردگرد کے علاقوں میں ہونے والی بارش اور شہر میں چلنے والی آندھی کے باعث شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

’پاکستان تحریک انصاف مجھے اپنی پارٹی میں شامل کرنے کے لیے بے تاب ہے ‘ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کا تہلکہ خیز دعویٰ

ہفتے کے روز شہر کا موسم قدرے بہتر رہا۔ جبکہ شام ہوتے ہی دوبارہ آندھی چلنے سے لاہور کا موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔ لاہور شہر میں اتوار کی چھٹی کے دن بادل برسنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں جولائی کے ماہ میں مون سون سیزن کا آغاز ہو جاتا ہے جو عمومی طور پر ستمبر تک جاری رہتا ہے۔ گزشتہ سال کراچی اور صوبہ سندھ میں مون سون کی ریکارڈ بارشیں ہوئی تھیں، جبکہ لاہور اور پنجاب میں مون سون سیزن کے دوران ہونے والی بارشیں معمول سے کم رہی تھیں۔ تاہم رواں سال مون سون سیزن کے دوران پنجاب میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ توقع سے زائد بارشوں کا امکان ہونے کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں متعلقہ ادارے پہلے ہی الرٹ ہو چکے، نکاسی آب کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

FOLLOW US