Wednesday May 15, 2024

وزیر اعظم دفتر کی روزانہ لاگت قوم کو 2.5 کروڑ روپیہ پڑتی ہے عمران خان کی ریاست مدینہ کے لیکچر اور سادگی کی قسمیں اور اِنکم ٹیکس مجھ سے بھی کم ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: وزیر اعظم دفتر کی روزانہ لاگت قوم کو 2.5 کروڑ روپیہ پڑتی ہے،9 ارب روپے کے خرچے سے یہ دنیا کے کسی بھی سربراہ مملکت کا مہنگا ترین دفتر ہے، عمران خان کی ریاست مدینہ کے لیکچر اور سادگی کی قسمیں اور اِنکم ٹیکس مجھ سے بھی کم،لیگی رہنما احسن اقبال نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران نیازی کے وزیر اعظم دفتر کی روزانہ لاگت قوم کو 2.5 کروڑ روپیہ پڑتی ہے- 9 ارب روپے کے خرچے سے یہ دنیا کے کسی بھی سربراہ مملکت کا مہنگا ترین دفتر ہے- قوم کے لئے مہنگائی، ریاست مدینہ کے لیکچر اور کرائے کے ترجمانوں کے ذریعہ خان کی سادگی کی قسمیں! اور اِنکم ٹیکس مجھ سے بھی کم۔

مجھے دھمکی نہ دیں گولی چلائیں ،راشد سومرو کی دھرنا دینے اور رینجرز سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ لیگی رہنما احسن اقبال کے بیان کے برخلاف گزشتہ دنوں وفاقی حکومت کی جانب سے نئے بجٹ میں وزیراعظم ہاؤس (internal) اور وزیراعظم سیکریٹریٹ (پبلک) کے اخراجات میں 18 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافہ کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔بجٹ میں وزیر اعظم آفس (انٹرنل) کے اخراجات میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے اضافہ جبکہ وزیراعظم آفس (پبلک) کے لیے 17 کروڑ 20 لاکھ روپے اضافہ کا کہا گیا تھا۔ بجٹ دستاویز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس (وزیراعظم آفس انٹرنل) کے لیے آئندہ مالی سال 2021-22ء میں مجموعی طور پر اخراجات کا تخمینہ 40 کروڑ 10 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران یہ اخراجات 38 کروڑ 90 لاکھ روپے ہیں۔اس لحاظ سے وزیراعظم آفس (انٹرنل) کے اگلے مالی سال کے اخراجات میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کا اضافہ ہے جس میں وزیراعظم سمیت وزیراعظم آفس (انٹرنل) کے دیگر افسران و ملازمین کی تنخواہوں و الاؤنسز کی مد میں 31 کروڑ 11 لاکھ 46 ہزار روپے مختص کیے جارہے ہیں جبکہ رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران یہ اخراجات 29 کروڑ اٹھارہ لاکھ 43 ہزار روپے تھے۔ اس لحاظ سے وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین سے متعلق اخراجات میں اگلے مالی سال 2021-22ء کے دوران مجموعی طور پر ایک کروڑ 93 لاکھ تین ہزار روپے کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال میں وزیراعظم ہاؤس کے آپریٹنگ اخراجات کے لیے 6 کروڑ 74 لاکھ 42 ہزار روپے مختص کیے جارہے ہیں جبکہ رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران وزیراعظم ہاؤس کے آپریٹنگ اخراجات 6 کروڑ 97 لاکھ 76 ہزار روپے رہے ہیں اس لحاظ سے اگلے بجٹ میں آپریٹنگ اخراجات میں 23 لاکھ 34 ہزار روپے کی کمی کی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کی فیکٹری پر چھاپہ۔۔بجلی وغیر قانونی گیس لائن پکڑ لی گئی

FOLLOW US