Sunday January 19, 2025

پی ٹی آئی رہنما کی فیکٹری پر چھاپہ۔۔بجلی وغیر قانونی گیس لائن پکڑ لی گئی

پتوکی(ویب ڈیسک) ایف آئی اے ٹیم نے پتوکی میں تحریک انصاف کے ایم این اے طالب حسن نکئی کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طورپر ڈالی گئی 150 فٹ سوئی گیس لائن پکڑلی۔کئی سالوں سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی اور گیس چوری کی جارہی تھی۔ ایف آئی اے ٹیم نے قصور پتوکی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ایم این اے سردار طالب حسن نکئی کی فیکٹری پر چھاپہ مارا،فیکٹری کو غیر قانونی طریقے سے گیس کی فراہمی کی جا رہی تھی جس سے کروڑوں روپے کا خزانے کو نقصان ہو رہا تھا۔ایف آئی اے ٹیم کے مطابق گھریلو میٹر کو استعمال کر کے زیر زمین فیکٹری تک لیجایا گیا تھا۔ایف آئی اے نے دو مقدمات درج کر لئے۔ مقدمہ سردار احمد ایاز نکئی، ولد سردار طالب حسن نکئی اور دیگر افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

آصف زرداری کی طبیعت پھربگڑ گئی ،اپوزیشن کے حامی صحافی کا سابق صدر کی صحت کے متعلق خوفناک دعویٰ

FOLLOW US