Monday January 20, 2025

پیر تک گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی، حماد اظہر 2دن میں بجلی کی ترسیل میں10ہزار میگاواٹ مزید اضافہ کریں گے

اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پیر تک گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی، تربیلا میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوا، 2 دن میں بجلی کی ترسیل میں10ہزار میگاواٹ مزید اضافہ کریں گے، آرایل این جی سپلائی بھی کل تک70 فیصد اسٹور کرلیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آر ایل این جی ٹرمینل کی بدھ کو ڈرائی ڈاکنگ کا عمل شروع کیا تھا، آر ایل این جی کی سپلائی کل تک70 فیصد اسٹور کرلیں گے، ایل این جی کی 40 فیصد فراہمی شیڈول سے 2 دن پہلے بحال کردی گئی، پیر کے روز تک جہاز سے 100فیصد ایل این جی منتقل کرلی جائے گی، پیر تک گیس سیکٹر اور پاورسیکٹر میں بہتری آجائے گی، تربیلا میں پانی کی می کے باعث بجلی کی صرف 20 فیصد پیدوار ہورہی تھی، گرمی کی شدت سے تربیلا میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے،2 دن تک بجلی کی پیدوار بڑھ جائے گی، بجلی کی ترسیل میں 10ہزار میگا واٹ کا مزید اضافہ کریں گے، ہماری بجلی کی ترسیل کی صلاحیت ساڑھے24 ہزار میگاواٹ ہے۔

دنیا میں ہرجگہ پبلک ٹرانسپورٹ کوسبسڈی دی جاتی ہے، عام آدمی کوسہولت نہیں دے سکتے تو پھر حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی کے پلانٹس کو فرنس آئل پر نہیں چلایا، فرنس آئل کے پلانٹ ہر گرمی کے موسم میں چلتے ہیں، کچھ لوگوں نے معاملے پرسیاست چمکانے کی کوشش کی، ان کے اپنے دامن پرداغ لگے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں فرنس آئل پر پلانٹ کم چلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی سی کو اب گیس کی قلت کا سامنا نہیں ہے، توانائی کے بحران پر تیزی سے قابو پارہے ہیں، بجلی کے ترسیلی نظام پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی، پیر تک گیس اور بجلی کی کمی پوری کرلی جائے گی۔ اسی طرح وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ (آج) ہفتہ تک آر ایل این جی کی 70 فیصد فراہمی بحال ہو جائے گی۔ جہاز کی تبدیلی کا کام بدھ 30 جون کو کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے،آر ایل این جی کی 40فیصد فراہمی شیڈول سے دو دن پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔ اس سے قبل حماد اظہر نے اپنے ایک اور سوشل میڈیا پیغام میں معیشت کے حوالے سے کہا تھا کہ حکومت نے گردشی قرض کے معاملے پر کامیابی سے قابو پالیا ہے، مالی سال 21-2020 میں گردشی قرض میں صرف 177 ارب روپے اضافہ ہوا جب کہ اس سے پچھلے مالی سال میں یہ اضافہ 538 ارب روپے تھا۔

قرآن مجید کی ایسی سورۃ مبارکہ جو زانی کو زنا سے ، بیگناہ کو قید سے، گردوں کو پتھری سے نجات دلا دے،

FOLLOW US