لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عام شہری کی سواری میٹروبس اور ٹرین پر تنقید کرنا باعثِ شرم ہے، دنیا میں ہرجگہ پبلک ٹرانسپورٹ کو سبسڈی دی جاتی ہے، عام آدمی کو سہولت نہیں دے سکتے تو پھر حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے ٹویٹر یر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس طاقتور افراد کو فائدہ پہنچانے کیلئے وسائل موجود ہیں۔ میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین عام شہری کی سواری ہے جس پر تنقید کرنا باعث شرم ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ دنیا میں ہرجگہ پبلک ٹرانسپورٹ کو سبسڈی دی جاتی ہے۔ آپ عام آدمی کو سہولت نہیں دے سکتے تو پھر حکمرانی کا کوئی حق نہیں!
قرآن مجید کی ایسی سورۃ مبارکہ جو زانی کو زنا سے ، بیگناہ کو قید سے، گردوں کو پتھری سے نجات دلا دے،
دوسری جانب شاہدرہ سے گجومتہ کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کے روٹ پر جمعہ کی دوپہر ایک اور بس ناکارہ ہو گئی جس سے بس میں سوار مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا میٹرو بس انتظامیہ نے خراب بس کے مسافروں کو بس سے اتار کر کسی دوسری بس میں سوار کیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ناکارہ بسوں کے بعد میٹرو بس ٹریک پر چلنے والی بسوں کی تعداد 60 میں سے 43 رہ گئی ہے۔ اسی طرح میٹروبس ماڈل ٹاؤن اسٹیشن کے قریب پریشربریک فیل ہونے کے باعث جنگلے سے ٹکراگئی۔ بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹائون اسٹیشن کے قریب پریشربریک فیل ہونے کے باعث میٹروبس جنگلے سے ٹکراگئی ، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اورتمام مسافر محفوظ رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی چار بسیں حادثات کا شکار ہوچکی ہیں۔