Monday November 25, 2024

نئے مالی سال میں مہنگائی کا ایک اور تحفہ، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی، گھریلو صارفین کیلئے 8 پیسے اور کمرشل صارفین کیلئے11 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے، اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ ایک سال تک لاگو رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ڈسکوز کے مالی سال21-2020ء کی پہلی اور دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔ ڈسکوز نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی درخواستیں دی تھیں، گھریلو صارفین کیلئے 8 پیسے اور کمرشل صارفین کیلئے11 پیسے فی اضافے کی منظوری دی ہے۔ فی یونٹ اضافے کی منظوری اکتوبر2021 سے لاگو ہوگی۔اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ ایک سال تک لاگو رہے گی۔ایک جانب بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب عوام کو بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شدید مشکلات پریشانی کا سامنا ہے،

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی ختم کردی گئی

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ آر ایل این جی ٹرمینل کی بدھ کو ڈرائی ڈاکنگ کا عمل شروع کیا تھا، آر ایل این جی کی سپلائی کل تک70 فیصد اسٹور کرلیں گے، ایل این جی کی 40 فیصد فراہمی شیڈول سے 2 دن پہلے بحال کردی گئی، پیر کے روز تک جہاز سے 100فیصد ایل این جی منتقل کرلی جائے گی، پیر تک گیس سیکٹر اور پاورسیکٹر میں بہتری آجائے گی، تربیلا میں پانی کی می کے باعث بجلی کی صرف 20 فیصد پیدوار ہورہی تھی، گرمی کی شدت سے تربیلا میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے،2 دن تک بجلی کی پیدوار بڑھ جائے گی، بجلی کی ترسیل میں 10ہزار میگا واٹ کا مزید اضافہ کریں گے، ہماری بجلی کی ترسیل کی صلاحیت ساڑھے24 ہزار میگاواٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کے پلانٹس کو فرنس آئل پر نہیں چلایا، فرنس آئل کے پلانٹ ہر گرمی کے موسم میں چلتے ہیں، کچھ لوگوں نے معاملے پرسیاست چمکانے کی کوشش کی، ان کے اپنے دامن پرداغ لگے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں فرنس آئل پر پلانٹ کم چلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی سی کو اب گیس کی قلت کا سامنا نہیں ہے، توانائی کے بحران پر تیزی سے قابو پارہے ہیں، بجلی کے ترسیلی نظام پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی، پیر تک گیس اور بجلی کی کمی پوری کرلی جائے گی۔ اسی طرح وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ (آج) ہفتہ تک آر ایل این جی کی 70 فیصد فراہمی بحال ہو جائے گی۔ جہاز کی تبدیلی کا کام بدھ 30 جون کو کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے،آر ایل این جی کی 40فیصد فراہمی شیڈول سے دو دن پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔ اس سے قبل حماد اظہر نے اپنے ایک اور سوشل میڈیا پیغام میں معیشت کے حوالے سے کہا تھا کہ حکومت نے گردشی قرض کے معاملے پر کامیابی سے قابو پالیا ہے، مالی سال 21-2020 میں گردشی قرض میں صرف 177 ارب روپے اضافہ ہوا جب کہ اس سے پچھلے مالی سال میں یہ اضافہ 538 ارب روپے تھا۔

FOLLOW US