Monday January 20, 2025

انا للہ واناالیہ راجعو ن ،معروف گلوکار عارف لوہار کے گھر صف ماتم بچھ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف گلوکار عارف لوہار کی والدہ انتقال کرگئیں،عارف لوہار کی والدہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے گلوکار عارف لوہار،ڈاکٹر ارشد محمود اور صفیہ بیگم کی والدہ محترمہ 94 سال کی عمر میں برطانیہ میں انتقال کر گئیں،عارف لوہار کی والدہ کی آج لندن میں تدفین کردی گئی،عارف لوہار کے بڑے بھائی ڈاکٹر محمد ارشد لوہار اور خاندان کے دیگر افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی،والد کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے عارف لوہار کا کہناتھا کہ والدہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔عارف لوہار نے تمام چاہنے والوں سے اپیل ہے کہ میری والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کریں،واضح رہے کہ عارف لوہار کی اہلیہ کا انتقال رمضان المبارک میں ہوا تھا۔

خوشاب : توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگا کر بینک منیجر کوقتل کرنے والا انجام کو پہنچ گیاعدالت نے گارڈ کو مجموعی طور 2 بار سزائے موت، 12سال قید اور 11 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی

FOLLOW US