Monday January 20, 2025

شاہ محمود ایک صاف اور شفاف انسان ہیں لیکن اگر مائنس و ن کا سوچے گا یا بولے گا تو میں اس کی زبان کھینچ لوں گا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کوئی مائنس ون کی بات کرے گا تو زبان کھینچ لوں گا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ شاہ محمود قریشی ایک صاف اور شفاف انسان ہیں،جنہوں نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر اصولوں کی بنیاد پر استعفی دیا تھا لیکن میں اپنی اس بات پر قائم ہوں کہ اگر مائنس عمران خان کو سوچے گا یا بولے گا تو میں اس کی زبان کھینچ لوں گا۔ عمران خان کے بدھ کو قومی اسمبلی والے خطاب سے ملک کا نام روشن ہوا اور تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اس سے پہلے کوئی کیوں اس طرح کا موقف نہیں لے سکا اس کی وجہ ہے کہ کہ عمران خان کے بیرون ملک جائیدادیں نہیں ہے۔

انا للہ واناالیہ راجعو ن ،معروف گلوکار عارف لوہار کے گھر صف ماتم بچھ گئی

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کبھی امریکا کے خلاف کسی مشترکہ اعلامیے کا حصہ نہیں بنے گا کیونکہ یہ مغرب کی ناراضگی مول نہیں لے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اہم ترین اجلاس سے بھی اپوزیشن لیڈر غیر حاضر رہے کیونکہ انہیں ملکی مفاد کی باتوں میں دلچسپی نہیں ہے۔قبل ازیں ایک اور بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین پروڈکشن آرڈر، بدعنوانی کیسز سے ریلیف اور این آر او مانگتے ہیں جوتحریک انصاف کے دور حکومت میں ممکن نہیں، اپوزیشن کی مہنگائی پر قابو پانے، انتخابی اصلاحات، نیب قوانین میں ترامیم سمیت اہم قومی ایشوز کے حوالے سے مثبت تجاویز دے خیرمقدم کرینگے ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اپوزیشن نے پہلے ہی دن قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا ٹرینڈ سیٹ کیا تھا، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو پہلی تقریر نہیں کرنے دی، یہ لوگ پہلے ہمارے ساتھ معاملات طے کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کی بات سنیں گے، ہم ان کی بات سنتے ہیں جب ہماری باری آتی ہے تو اپوزیشن ہوٹنگ کرتی ہے اور اٹھ کر چلی جاتی ہے۔

پاکستان میں کہاں کہاں بارشیں ہونگی ؟ محکمہ موسمیات نے دل خوش کردینے والی پیشگوئی کردی

FOLLOW US