Monday January 20, 2025

وزیر اعظم عمران خان کی چین کے اخبار کیلئے آرٹیکل میں دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد : پاکستان اور چین آہنی بھائی، اسٹریٹجک شراکت دار، آج اور ہمیشہ کیلئے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان رشتہ ’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داری‘ میں بدل چکا، وزیر اعظم عمران خان نے چین کے اخبار کیلئے آرٹیکل میں دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کو اس تاریخی موقع پر مبارکباد دی- تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ “آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” میں بدل چکا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے چین کے اخبار گلوبل ٹائمز کیلئے آرٹیکل لکھا ہے جس کا عنوان ’پاکستان اور چین آہنی بھائی، اسٹریٹجک شراکت دار، آج اور ہمیشہ کیلئے‘ ہیں۔ مضمون میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام کیلئے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منا رہےہیں اور چین کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔

یکم جولائی سے فی لیٹر پٹرول کتنا مہنگا کرنے کی تیاری کی جارہی ہے؟ جان کر پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں گی

انہوں نے کہا کہ اس تاریخی موقع پر میں دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ ہماری عوام کے درمیان دیرینہ تعلقات قدیم سلک روڈ کے زمانے سے ہیں، پاکستان پہلا مسلم ملک تھا جس نے 1950 میں عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کیا، جس کے ایک سال بعد باضابطہ سفارتی تعلقات کا قیام عمل میں آیا۔ ان کا کہناتھاکہ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران ہمارے برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں، یہ تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی ماحول میں تبدیلیوں سے متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان رشتہ ’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داری‘ میں تبدیل ہوچکا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جتنا بھی دباو آئے پاکستان اور چین کے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے، سی پیک پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے اہم ہے، امریکہ اور یورپ چاہتےکہ ہم کسی ایک گروپ کا ساتھ دیں، لیکن ہمیں کسی کے گروپ میں جانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے چین کی خصوصی اہمیت ہے۔ چین نے ہمیشہ برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ لوگ برے وقت میں ساتھ دینے والوں کو یاد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ملک چاہتے ہیں کہ ہم کسی ایک گروپ کا ساتھ دیں۔ ہمیں کسی کے گروپ میں جانے کی ضرورت نہیں، ہم سب کے ساتھ تعلق رکھنا چاہتے ہیں۔ جو بھی دباو آئے پاکستان اور چین کے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔

FOLLOW US