Friday May 17, 2024

ٹک ٹاک کو بین کرنے اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیا ،فواد چودھری

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کل سے ٹک ٹاک کو بین کرنے اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیا ہے کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں ؟۔ فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کر رہاہے۔عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا ۔ واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر 8 جولائی تک پابندی عائد کی ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز نیشنل بینک کے صدر کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

بلامعاوضہ قرآنی آیات لکھنے والا ہندو خطاط۔ انیل کمار اب تک 200 سے زائد مساجد کی محرابوں اور دیواروں پر دلکش انداز سے تحریریں لکھ چکے ہیں

اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں فواد چودھری نے مغرب میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں چند ہفتے قبل ایک پاکستانی فیملی کو نسل پرستانہ حملے میں شہید کیا گیا ، اب دوبارہ سسکارٹن شہر میں ایک اور پاکستانی نژاد کاشف پر انتہا پسندوں نے حملہ کی اہے ، مغربی معاشرے میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے ، امید ہے ایسے واقعات کیر وم تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

یکم جولائی سے ملک بھر میں سینما ہالز کھولنے کا فیصلہ کاروباری مراکز کی ٹائمنگ رات دس بجے تک کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

FOLLOW US