Saturday May 18, 2024

یکم جولائی سے ملک بھر میں سینما ہالز کھولنے کا فیصلہ کاروباری مراکز کی ٹائمنگ رات دس بجے تک کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

لاہور : محکمہ صحت نے ملک بھر میں سینما ہالز کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے ملک بھر میں سینما ہالز یکم جولائی سے کھولے جائیں گے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سینما ہالز رات ایک بجے تک کُھلیں رہ سکیں گے۔ محکمہ صحت نے شہریوں کو خبردار کیا کہ صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی سینما ہالز میں فلم دیکھ سکیں گے۔ دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے کاروباری مراکز کی ٹائمنگ رات دس بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پٹرول پمپ ، میڈیکل اسٹور سمیت ضروریات کے اہم کاروباروں کو 24 گھنٹے کُھلنے کی اجازت ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق آؤٹ ڈور ڈاننگ کی اجازت ہے جبکہ ان ڈور ڈائننگ پر 50 فیصد کی پابندی عائد ہے۔

بلامعاوضہ قرآنی آیات لکھنے والا ہندو خطاط۔ انیل کمار اب تک 200 سے زائد مساجد کی محرابوں اور دیواروں پر دلکش انداز سے تحریریں لکھ چکے ہیں

ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائننگ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ محکمہ صحت نے ہدایت کی کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹس چیک کرنے کا لائحہ عمل بنائے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شادی کی تقریب میں آؤٹ ڈور 400 افراد کی گنجائش سے منعقد کرنے کی اجازت ہے۔ 200 افراد تک ویکسینیٹڈ افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک ہو سکیں گے جبکہ آؤٹ ڈور شادی کی تقریب میں صرف چار سو افراد کی گنجائش ہو گی۔ این سی اوسی کے مطابق ایس او پیز کے اطلاق کے ساتھ مزارات کو بھی دوبارہ کھلنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ ‏ثقافتی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ‏پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد کی گنجائش کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت جبکہ ‏تفریحی مقامات، سوئمنگ پول کو 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ کھلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق ‏تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے فیصلے صوبے کریں گے۔این سی او سی کی جانب سے یہ تمام فیصلےیکم جولائی سے 27 جولائی تک نافذ العمل ہونگے تاہم اس پر دوبارہ اجلاس 27 جولائی کو منعقد کیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ پاکستان میں اس وقت ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے اور تاحال ملک بھر میں ایک کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

گرمی نے 84سالہ ریکارڈ توڑ دیا ، 233افراد ہلاک

این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 1 کروڑ 26 لاکھ 41 ہزار 6 سو 54 افراد کو کورونا کی سنگل خوراک، 29 لاکھ 39 لاکھ 7 سو 48 افراد کو مکمل خوراک جبکہ 1 کروڑ 55 لاکھ 81 ہزار 402 افراد کو دو خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ ویکسی نیشن کے بعد سے ہی ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد کورونا پابندیوں میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 281 ہوگئی۔ ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح ایک اعشاریہ 78 فیصد رہی۔

FOLLOW US