Monday January 20, 2025

بجٹ کی منظوری کے ہونے والے اجلاس میں شہبازشریف سمیت مسلم لیگ ن کے 70 اراکین قومی اسمبلی غائب رہے

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2021-2022 کے بجٹ کی منظوری کے ہونے والے اجلاس میں شہبازشریف سمیت مسلم لیگ ن کے 70 اراکین قومی اسمبلی غائب رہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2021-2022 کے بجٹ کی شق وار منظوری کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف غائب رہے۔ذرائع نے بتایا کہ بجٹ منظوری کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے 70 اراکین غیر حاضر رہے، کُل 84 میں سے صرف چودہ اراکین ایوان میں موجود تھے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی اجلاس میں شرکت کی،

23 سالہ نوجوان جنسی قوت بڑھانے والی دوا “ویاگرا” کے دھوکے میں زہریلی گولی کھانے کے باعث جاں بحق

بجٹ منظوری کے اجلاس میں پی پی کے 56 میں سے 54 اراکین شریک ہوئے جبکہ دو کرونا مثبت ہونے کی وجہ سے غیر حاضر رہے۔فنانس بل کو جب ایوان میں پیش کیا گیا تو اپوزیشن کے 138 اراکین نے مخالفت جبکہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے 172 ارکان نے حق میں ووٹ دیا، جس کے بعد اسپیکر اسد قیصر نے کثرتِ رائے سے بجٹ منظوری کا اعلان کیا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وضاحت پیش کی کہ ’تمام ارکان موجود ہوتے تو بجٹ کو منظوری سے روکا نہیں جاسکتا تھا کیونکہ بجٹ 172 ووٹ سے منظور ہوا، سردار اخترمینگل اور جماعت اسلامی کی عدم موجودگی کے بعد اپوزیشن کے مجموعی ووٹ 161 بنتے تھے، ایسی صورت میں اگر سب شریک ہوتے تو فنانس بل پر کوئی اثر پڑتا‘۔

FOLLOW US