Monday January 20, 2025

پنجاب میں نجی و سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

لاہور : محکمہ تعلیم پنجاب نے نجی و سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے، موسم گرما کی چھٹیاں یکم جولائی سے یکم اگست تک ہوں گی، چھٹیوں کے دوران طلباء کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں موسم گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔ نجی و سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جولائی 2021 سے یکم اگست 2021 تک کی گئی ہیں۔ وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ میری طلباء، والدین اور اساتذہ سے درخواست ہے کہ چھٹیوں کے دوران حکومت کے جاری کردہ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقنی بنائیں۔

ہیلتھ کارڈز کا ایک بڑا سکینڈل جلد سامنے آنیوالا ہے،سینئرسیاستدان نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا

اسی طرح وفاقی حکومت نے وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ جس کے تحت وفاقی تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے اسکولوں میں رواں سال موسم گرما میں تعطیلات نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے، سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے طلباء کے نقصان کی تلافی کے لئے اس سال موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان نہیں کریں گے۔ صدرآل پاکستان نجی اسکولز فیڈریشن کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ لاک ڈاؤن کے باعث طلبا کا بہت زیادہ نقصان ہوچکا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے اسکولوں کی چھٹیاں نہیں کریں گے۔ کورونا کی صورتحال اس وقت کنٹرول میں ہے، مشاورت میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے سے سپورٹ ملتی ہے، 10ہزار اسکول پہلے ہی بند ہیں، 50 فیصد بچے اسکولوں میں واپس نہیں آئے

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارات اور عمان کو مل گئی،آئی سی سی کا باضابطہ اعلان

FOLLOW US