Monday January 20, 2025

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارات اور عمان کو مل گئی،آئی سی سی کا باضابطہ اعلان

دبئی : کرونا کے گڑھ بھارت سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی چھین لی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا کے گڑھ بھارت سے رواں سال کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی باقاعدہ طور پر چھین لی گئی ہے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آج اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہندوستان میں جاری کورونا کی صورتحال کی وجہ سے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021ء متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی ایونٹ کا میزبان رہے گا اور ایونٹ اب دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم ، ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم ، شارجہ سٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں 17 اکتوبر سے 14 نومبر 2021 ء تک ہوگا۔ یاد رہے کہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46148 نئے کوویڈ 19 کیسز سامنے آئے ہیں ۔

عمران خان کے غیر ملکی دوروں پر نواز شریف سے سات گنا کم اخراجات آئے

بھارت میں اس وقت کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 30.27 ملین ہے جب کہ کل اموات 3 لاکھ 96 ہزار 730 ہوچکی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کو اپریل میں ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے تیاری کرنے کا اشارہ مل گیا تھا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر ، نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا تھا، جہاں پر اس وقت کرونا وائرس بے قابو ہوچکا ۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ بھارت میں نومبر میں کورونا کی تیسری لہر آنے کا امکان ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کو میگا ایونٹ کے لیے سٹینڈ بائی پر رکھا گیا تھا، گزشتہ ماہ آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کیلئے اماراتی بورڈ سے رابطہ کیا تھا اور دونوں کے درمیان 80 سے 90 فیصد معاملات طے پاگئے تھے، اور اب امارات کو ٹورنامنٹ کی باقاعدہ میزبانی سونپ دی گئی ہے۔ سری لنکا نے بھی متبادل وینیو کے طور پر اپنی خدمات پیش کی تھیں تاہم آبادی کی کمی اور نوجوانوں کی اکثریت ہونے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کو ترجیح دی گئی۔ یہاں واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا انعقاد 4 سال کے وقفے کے بعد گزشتہ برس آسٹریلیا میں ہونا تھا، تاہم کرونا وبا کے پھیلائو کی وجہ سے ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا۔ اب رواں سال 5 سال کے وقفے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد ہو گا، جس میں ویسٹ انڈیز اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم کا اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

FOLLOW US