اسلام آباد: حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، جس کے تحت وفاقی تعلیمی ادارے 18جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کرنے کی اجازت این سی او سی کی جانب سے دی گئی ، موسم گرما کی چھٹیوں کی تاریخوں کا تعین صوبے خود کریں گے، پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات 2 جولائی تا 2 اگست کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی ، جب کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں 2 جولائی تا 15 اگست موسم گرما کی تعطیلات کرنے کی تجویزدی۔
بجلی صارفین کے لیے خوشخبری فی یونٹ کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی گئی
جب کہ این سی او سی نے 18 جولائی سے یکم اگست تک تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے کی تجویز دی تاہم صوبائی وزیر تعلیم بچوں کو 2 جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے پر بضد ہیں کیوں کہ دیہاتی علاقوں میں گرمی بہت زیادہ ہے اور لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ ہو رہی ہے، سرکاری سکولوں میں سہولیات کا بھی فقدان ہے اس وجہ سے وزیر تعلیم مرداس راس نے 2 جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے کی تجویز دی تاہم این سی او سی یہ تجویز ماننے کو تیار نہیں اور 18 جولائی سے یکم اگست تک چھٹیاں دینے کی تجویز دی گئی ، جس پر عمل کرتے ہوئے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، جس کے تحت وفاقی تعلیمی ادارے 18جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔ دوسری طرف آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے طلبا کو موسم گرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ ملک بھرموسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔ کاشف مرزا نے کہا کہ رواں سال ملک بھرموسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی ، مسلسل تعلیمی ادارے بند کرکے پانچ کروڑ طلبا کا گذشتہ 18 ماہ سے تعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے۔ کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ اسکولز کی ٹائمنگ صبح 7 سے 11 بجے تک ہو گی ، سندھ کی طرح دیگر صوبے بھی موسم گرما تعطیلات ختم کرکے ٹائمنگ صبح 7 سے 11 بجے کا اعلان کریں ، اُن کا کہنا تھا کہ بوجہ گرمی طلبا بغیر یونیفارم اسکولز آسکتے ہیں ، آن لائن تعلیم کی سہولت رکھنے والے اسکولز آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے۔
حریم شاہ سے شادی نہیں ہوئی’ متعدد وزراء کا حلف اٹھا کر بیگمات کو یقین