Friday May 10, 2024

موسم گرما کی چھٹیوں کے منتظر طالب علموں کیلئے اچھی خبر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں 2 جولائی سے چھٹیاں دینے کی تجویز دے دی، ذرائع

لاہور : موسم گرما کی چھٹیوں کے منتظر طالب علموں کیلئے اچھی خبر، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں 2 جولائی سے چھٹیاں دینے کی تجویز دے دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں 2 جولائی تا 15 اگست موسم گرما کی تعطیلات کرنے کی تجویزدی ہے۔ پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بین الصوبائی تعلیمی کونسل کو تجویز ارسال کر دی ہے، حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے یکم جولائی سے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس وقت سکولوں میں امتحانات چل رہے ہیں اور 30 جون تک سرکاری سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات جاری رہیں گے۔

آج کی سب سے بڑی خبر ، متنازعہ خبروں کی زینت بننے والی حریم شاہ نے پاکستانی معروف سیاستدان و رکن اسمبلی سے سے شادی کر لی ، دُلہا کون ؟

رواں ہفتے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ پانچویں جماعت کے بورڈ امتحانات ختم کرنے کے بعد اب ہم آٹھویں جماعت کا امتحان بھی ختم کرنے جا رہے ہیں۔ اس بات کا اعلان انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صوبے میں تعلیم کی صورتحال بارے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تعلیم گھر کھولا، ایک لاکھ بیس ہزار ٹیچرز رجسٹرڈ کئے۔ 1200 پہلے سکول اپ گریڈیشن کئے، سات ہزار مزید سکولوں کو اپ گریڈ کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایلمنٹری سکولز میں شام کے اوقات میں کلاسز کا جلد آغاز ہوگا۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے دور میں سکول ایجوکیشن میں ویڈیو کال کا نظام نہیں تھا۔ ایک ٹیچرز کے ٹرانسفر کیلئے ڈیڑھ لاکھ تک رشوت لی جاتی تھی۔ ای ٹرانسفر کے ذریعے ہم نے ٹیچرز کے ٹرانسفر کو آسان بنایا مراد راس نے کہا کہ بغیر کوئی رقم خرچ کئے ہم نے ای ٹرانسفر ایپ تیار کی، آج ٹیچر گھر بیٹھ کر اپنے ٹرانسفر، ریٹائرمنٹ اور اے سی آر کیلئے آن لائن اپلائی کر سکتا ہے۔

’’بے روزگاری ختم ،مہنگائی میں کمی، تاریخی منصوبے شروع، عمران خان نے تمام وعدے پورے کر دیے‘‘اب تنقید کا کوئی جواز نہیں، فواد چوہدری

FOLLOW US