Sunday January 19, 2025

“ڈیوٹی ڈاکٹر مجھے کیبن میں لے گیا اور پھر ۔ ” خاتون کے سنگین الزام پر ڈاکٹر گرفتار

دِسپور : بھارتی ریاست آسام میں ایک ڈاکٹر کو ساتھی خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع دبرو گڑھ کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں کام کرنے والی خاتون نے شکایت کی کہ رات کو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے ایک کیبن میں لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر دفعہ 376 اور 328 کے تحت مقدمہ درج کرکے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درخواست گزار خاتون کا میڈیکل کرایا جا رہا ہے جس کے بعد مزید کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

اپنی نوعیت کا انوکھا مقدمہ، لاہور میں سرکاری نرخ سے سستی سبزی بیچنے پر دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا

نیہا ککڑ نے خودکشی کا کیوں سوچا؟ گلوکارہ نے تلخ ماضی سے پردہ اٹھا دیا

FOLLOW US