Sunday May 19, 2024

پی آئی اے کا زیادہ وزن والے سینکڑوں مرد و خواتین فضائی میزبان کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کی شامت آگئی، زیادہ وزن والے سینکڑوں مرد و خواتین فضائی میزبان کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ، پرموشنز بھی روک دیے گئے- تفصیلات کےمطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے متعدد مرد و خواتین فضائی میزبان زیادہ وزن کے باعث گراؤنڈ کردئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل لائن نے فضائی میزبانوں کو زیادہ وزن کے باعث ایک مرتبہ پھر مشکل میں ڈال دیا، گراؤنڈ میزبان پروازوں پر تعیناتی کیلئے جولائی کے ڈیوٹی روسٹر میں بھی شامل نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوور ویٹ کے باعث گراؤنڈ کیے گئے فضائی میزبانوں کی مبینہ تعداد 140 ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے فضائی میزبانوں کو صرف گراؤنڈ نہیں کیا گیا بلکہ ان کے پروموشن بھی روک لیے گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کرونا وائرس کی مہلک وبا سے بچاؤ کے تناظر میں امیون سسٹم کی بہتری ضروری ہے اسی لیے میزبان ڈائٹنگ بھی نہیں کرسکتے۔

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین پاکستان آنے کیلئے بے تاب

فضائی میزبانوں کو وزن کے باعث گراؤنڈ کرنے کے معاملے پر ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ گراؤنڈ کیے گئے فضائی میزبانوں کی تعداد 85 ہے، جنہیں مسلسل شکایت پر گراؤنڈ کیا گیا۔ قومی ایئرلائن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فربہ خواتین اور توند کے حامل میزبانوں کو وارننگ دی جاتی رہی ہے لیکن انہوں نے وارننگ کو سنجیدہ نہیں لیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی آئی اے کی جانب سے اپنے فضائی میزبانوں کو سرکلر جاری کیا گیا تھا، قومی ایئرلائن پی آئی اے حکام نے فضائی میزبانوں کو وزن کم کرنے کا حکم دیا تھا۔ پی آئی اے کے سرکلر میں کہا گیا تھا کہ مقررہ حد سے 30 پونڈ اضافی وزن والے فضائی میزبان ہر ماہ 5 پونڈ وزن کم کریں۔ سرکلر میں کہا گیا تھا کہ اضافی وزن والے فضائی میزبان جولائی تک اپنا وزن مقررہ حد کے مطابق کریں جس کے بعد طے شدہ معیار سے زیادہ وزن والے فضائی میزبانوں کو گراؤنڈ کردیا جائے گا۔ پی آئی اے کے ضوابط کے مطابق 5.5 فٹ قد کے فضائی میزبان کا وزن 150 پونڈ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ دوسری جانب پی آئی اے حکام کی وزن کم کرنے کی ہدایت پر فضائی میزبانوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ فضائی میزبانوں کے مطابق ایک ماہ میں وزن 25 پونڈ کم کیسے کیا جاسکتا ہے؟ اگر سرکلر واپس نہ لیا گیا تو اسے عدالت میں چیلنج کریں گے۔

’آزاد کشمیر میں اب کسی ’جیالے‘ یا ’متوالے‘کی کوئی گنجائش نہیں،کپتان کے ’کھلاڑی‘ ہی حکومت بنائیں گے ‘ سردار تنویر الیاس کا بلاول بھٹو کو جواب

FOLLOW US