پاکستانی شخصیات ویسے تو کئی طرح سے شہرت پاتی ہیں۔ لیکن کئی شخصیات ایسی ہیں جو کہ اپنے پروفیشن کی وجہ سے نہ صرف ٹرول ہوئی ہیں بلکہ ان کی زندگی ہی بدل گئی ہے مگر ان شخصیات نے ہمت نہیں ہاری ہے۔ایسی ہی ایک شخصیت کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جو کہ سیاست سے منسلک ہیں۔ شہلا رضا پاکستانی سیاست اور کراچی کے رہنماؤں میں ایک مشہور و معروف نام ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی سے منسلک شہلا رضا نے اپنی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، لیکن یہ اتار چڑھاؤ آسان نہیں تھے۔ کیونکہ ایک ماں ہوتے ہوئے اپنے دونوں بچوں کو کھو دینا، اس پر سونے پر سہاگہ سیاسی گندگی کو بھی برداشت کرنا آسان نہیں ہے۔شہلا رضا نے عید کے تیسرے دن اپنے دونوں بچوں کو ایک حادثے میں کھو دیا تھا۔
کینیڈامیں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ،پیدل چلتی دو بہنوں پر چاقو سے حملہ
شہلا رضا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ عید کے تیسرے دن ایک زیر تعمیر سڑک پر سے ہماری گاڑی گزر رہی تھی، اسی وقت ایک گڑھے میں گاڑی گر گئی جس سے میرے بچے مجھ سے بچھڑ گئے۔اینکر کے سوال پر شہلا کا کہنا تھا کہ دیکھیں ماں ہوں، بچوں کو کھویا ہے آسان بات نہیں ہے۔ مجھے میرے بچے یاد آتے ہیں مگر اُس وقت مجھے بہت بُرا لگتا ہے جب لوگ مجھے سوشل میڈیا پر میرے بچوں کو لے کر مزاق اڑاتے ہیں۔برداشت کی ایک حد ہوتی ہے، میں ہمیشہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیتی ہوں۔ آپ تنقید کریں ضرور کریں مگر میرے بچوں کو اپنی غلیظ سیاست میں کیوں شامل کرتے ہیں۔شہلا رضا سوشل میڈیا پر اپنے بچوں سے متعلق بے ہودہ ٹرولنگ پر افسردہ ہوگئیں، ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مجھے کہا جاتا کہ پہلے تم اپنے بچوں کو کھا گئی، اب تھر کے بچوں کا خون چوس رہی ہو۔شہلا رضا عموما ہر خوشی اور غمی کے موقع پر ٹوئیٹر پر اپنے بچوں کو بھولتی نہیں ہیں۔اس وقت شہلا رضا اپنے شوہر کے ساتھ ز ندگی گزر بسر کر رہی ہیں، جبکہ ہر لمحے اپنے بچوں کو یاد کرتی رہتی ہیں۔ اس وقت شہلا رضا اپنے شوہر کے ساتھ ز ندگی گزر بسر کر رہی ہیں، جبکہ ہر لمحے اپنے بچوں کو یاد کرتی رہتی ہیں۔ شہلا رضا کے شوہر گزشتہ سالوں میں کافی بیمار بھی رہے مگر شہلا نے اپنے شوہر کا ساتھ نہیں چھوڑا اور قدم سے قدم ملا کر چلتے رہی ہیں۔شہلا رضا کا شمار ان سیاسی ورکرز میں ہوتا ہے جنہوں نے جمہوریت کی بقا کے لیے ظلم و ستم بھی سہے ہیں، اس کے علاوہ شہلا ان چند سیاست دانوں میں شامل ہیں جو کہ اپنے بیانیہ کو بڑۓ ہی پُر اثر طریقے سے مخالف کے سامنے رکھتی ہیں۔2018 میں شہلا رضا خواتین کی مخصوص سیٹ سے سندھ اسمبلی کی ممبر منتخب ہوئی تھیں، جبکہ اس وقت شہلا رضا وزیر وومن ڈیویلپمنٹ ہیں۔