Sunday April 28, 2024

مفتی عزیز الرحمان کے بعد سیالکوٹ کے مشہور مفتی کا سکینڈل بھی سامنے آ گیا ، معروف صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد:مفتی عزیز الرحمان،مفتی عبدالقوی،ذاکر مظہرعباس نجفی کےبعد اب ایک اورمشہورمفتی کا مبینہ سکینڈل منظرعام پرآ گیا،صحافی جواد فیضی نےدعویٰ کیاہےکہ سیالکوٹ کے مشہورخطیب اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے ناظم تبلیغ مفتی کفایت اللہ شاکربھی معصوم بچےسے زیادتی کرتےہوئےپکڑےگئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق صحافی و اینکر پرسن جوادفیضی نےاپنےیوٹیوب چینلپرانکشاف کرتے ہوئے کہاہےکہ سیالکوٹ کے عالم دین مفتی کفایت اللہ شاکر کے بارےمیں بچےسےبدفعلی کے بارے میں سینیٹر ساجد میر کو شکایت آئی تو انہوں نے امیر صوبہ مولانا عبد الرشید حجازی کو تحقیقات کا حکم دیا جنہوں نے اپنی رپورٹ میں مفتی کفایت اللہ شاکر کو ’گناہگار‘ قرار دیا تاہم پتا نہیں ایسا کیا ہوا کہ کچھ ہی عرصہ بعد انہیں مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کا ناظم تبلیغ بنا دیا گیا ۔

جواد فیضی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حال ہی میں مفتی کفایت اللہ شاکر کی ایک ایسی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیالکوٹ میں کسی جگہ کے پیچھے حرم شریف کی پینا فلیکس لگی ہوئی ہے اورباہر جلسہ ہو رہا ہے ایسے میں کسی نے اطلاع دی کہ مفتی صاحب اندر ’’مشغول عمل‘‘ ہیں ،جب اندر چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے مفتی صاحب برہنہ حالت میں پکڑے گئے اور پھر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور علاقہ بدر کرنے کی بھی کوشش کی گئی ۔ (واضح رہے کہ جواد فیضی لاہور کے مشہور صحافی ہیں، کئی سالوں تک وہ مذہبی جماعتوں کی رپورٹنگ کرتے رہے ہیں جبکہ سرکاری ٹیلی ویژن پر ان کا ٹاک شو ’چوتھا ستون‘ کئی سال تک نشر ہوتا رہا ہے جبکہ اب بھی وہ نجی ٹی وی چینل ’ہم نیوز‘ کے پروگرام میں بطور تجزیہ کار شریک ہوتے ہیں

News Source: Daily Pakistan

FOLLOW US