جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں استعمال ہونے والی ٹویوٹا کورولا گاڑی چوری کی نکلی، پولیس نے گاڑی کے اصل مالک کو پکڑا لیا

   
   

لاہور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوہرٹاؤن بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا اصل مالک حراست میں لے لیا، گاڑی کے مالک کا تعلق حافظ آباد سے ہے، 2010 ماڈل ٹویوٹا کورولا گاڑی چوری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں ملوث سہولتکاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوہرٹاؤن بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا اصل مالک حراست میں لے لیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ جوہرٹاؤن بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی چوری کی ہے، گاڑی کا رنگ کالا اور 2010 ماڈل ٹویوٹا کورولا ہے گاڑی کے اصل مالک کا تعلق حافظ آباد سے ہے۔

واضح رہے لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں بچے سمیت 3 افراد جاںبحق جبکہ بچوں،خواتین اور پولیس اہلکار سمیت14افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے کئی گھروں اور وہاں کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ، اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے دھماکے والی جگہ اور اطراف کے علاقے کو سیل کر دیا ، دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین فوری موقع پر پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پبلک مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں دیسی ساختہ20سے 25 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جسے گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد کو 14 اگست تک ملک چھوڑنے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات، پی ٹی آئی نے فتح کے جھنڈے گاڑتے ہوئے 13نشستیں حاصل کر لیں
افسوسناک حادثہ، آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 جوان شہید
آزاد کشمیر انتخابات،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، 1شخص جاں بحق، 6زخمی
وزیراعظم آزاد کشمیر انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں آگئے گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق عمران خان تقریباً 70 فیصد کشمیریوں کے پسندیدہ لیڈر قرار
فیصل مسجد اسلام آباد سیل کر دی گئی

سپورٹس
کورونا کے پیش نظر پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا
کے ٹو سر کرنے کی جستجو نے ایک اور کوہ پیما کی جان لے لی
میرے میاں کہاں ہیں؟ ساحل پر کرکٹرز کی تصویر پر سرفراز کی اہلیہ کا پی سی بی سے سوال
”مجھے بھارتیوں نے 50 کروڑ روپے کی آفر کی اور کہا کہ ۔۔“سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے حیران کن دعویٰ کر دیا
پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز خطرے میں پڑگیا
ٹوکیو اولمپکس ، خواتین کی عالمی چیمپئن امریکی ٹیم کو سویڈن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy