Sunday April 28, 2024

پی آئی اے کاکم ایندھن والے 4جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ، کل تعداد کتنی ہو جائے گی؟ جانئے

اسلام آباد: پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کی جانب سے کم ایندھن والے چار جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،چارنئے طیارے آنے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی تعداد 34ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کمپنی نیرو باڈی کے چارنئے جہازچھ سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کرے گی،جبکہ بیڑے میں شامل دو پرانے ساختہ بوئنگ 777طیاروں کو نئے کے ساتھ تبدیل کیا جائے گا۔جو لائی کے وسط میں پہلا ایئربس 320 پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل ہوجائے گا جبکہ دوسرا طیارہ اگست میں بیڑے میں شامل ہوگا۔مزید دو طیارے اکتوبر اور دسمبر پی آئی اے کو مل جائیں گے ۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے بزنس پلان میں آٹھ سے زائد طیارے شامل کرنے کی منصوبہ بندی ہے ،پی آئی اے کاروبار کی ضروریات کے مطابق نئے طیارے خرید رہی ہے۔

FOLLOW US