Monday May 6, 2024

مدرسے میں نوجوان سے زیادتی کرنے والا ملزم مفتی پولیس کے لیے چھلاوا بن گیا، تاحال پولیس کی گرفت سے باہر

لاہور:انویسٹی گیشن پولیس مدرسے میں نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مفتی عزیز الرحمان کو تاحال گرفتار نہ کرسکی ہے۔ مفتی عزیز الرحمان اور ان کے بیٹوں میں سے کسی کو بھی تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا ہے۔پولیس نے مفتی عبدالعزیز اور ان کے بیٹوں کے خلاف زیادتی کا نشانہ بننے والے نوجوان صابر شاہ کے بیان پر مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس نے گزشتہ روز ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹاؤن شپ میں بھی چھاپہ مارا تاہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔پولیس کا کہنا ہے مرکزی ملزم اپنا موبائل مدرسے میں ہی چھوڑ کر فرار ہوا ہے،اس کو ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

FOLLOW US