Saturday May 18, 2024

بجلی صارفین کیلئے زبردست خوشخبری ۔ قیمت میں کمی کی منظوری ،نوٹیفکیشن جاری ، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) نیپرا نے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 44 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی جس کا اطلاق صرف جون کے مہینے کے بلز پر ہوگا۔سی پی پی اے -جی نے84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے 44 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی۔اتھارٹی نے اگست و اکتوبر 2020 کے مہینوں کے ایف سی اے کی مد میں عارضی طور پر 7.5 ارب روپے کی کٹوتی کی تھی، این پی سی سی کی جانب سے جمع کروائے گئے اعدادوشمار کی بنیاد پر اتھارٹی نےکٹوتی کی گئی رقم سے 4.4 بلین روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔اس کمی کا اطلاق 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے ،

لائف لائن اور زرعی صارفین کے سوا ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا۔ اس کے علاوہ وہ صنعتی صارفین جو انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہے ہیں ان کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گا البتہ بیس ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

FOLLOW US