Sunday January 19, 2025

حادثے کا شکار ٹرین میں بارات کے بھی موجود ہونے کی اطلاعات، دولہے کا کلہ بھی برآمد

سکھر : آج صبح حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں بارات کی موجودگی کی بھی اطلاعات ملی ہیں جبکہ دولہے کا کلہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جس ڈبے کے قریب سے دولہے کا کلہ ملا ہے وہ حادثے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ڈبہ ہے ،اس ڈبے کو کاٹ کر لاشیں نکالی گئی ہیں اور امکان ہے کہ باراتی اور دولہا بھی جاں بحق ہونےو الوں میں شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ آج صبح گھوٹکی کے قریب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس اور پنجاب سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس میں خوفناک حادثہ ہوا جس میں 30 افردا جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

حادثہ آج صبح پیش آیا جس میں ملت ایکسپریس کی بوگیاں ڈہرکی کے قریب پٹری سے اتر گئیں جبکہ سرسید ایکسپریس آکر ملت ایکسپریس سے ٹکرا گئی ، حادثے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ، ملت ایکسپریس کی 8 بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون سمیت 7 افراد کی لاشیں اوباڑو ہسپتال پہنچائیں گئیں ۔ حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک کو فوری طور پر بلاک کر دیا گیا جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

FOLLOW US