Sunday January 19, 2025

ٹرین حادثہ :دہشت گردی یا تکنیکی خرابی؟مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوا د چوہدری نے کہا ہے کہ ٹرین حادثے کی وجوہات کا مکمل جائزہ لینے چاہیے ،دہشت گردی یا تکنیکی خرابی ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیر ریلوے اعظم سواتی کچھ دیر میں جائے حادثہ پر پہنچ جائیں گے، ریلوے حادثے میں جو زندگیوں گل ہوئیں ان خاندانوں کا غم دلاسوں سے کم نہیں ہو سکتا وجوہات کا مکمل جائزہ چاہیے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ وزیر اعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے تاہم واقعہ دہشت گردی ہے یا تکنیکی خرابی یا پھر انسانی غلطی؟ ابھی کہا نہیں جا سکتا۔

FOLLOW US