Thursday May 2, 2024

نیلم ،مختلف جماعتوں کے متعدد افراد پی ٹی آئی میں شامل

نیلم : سابق وزیر و نامزد امیدوار اسمبلی پی ٹی آئی ایل اے25نیلم ون الحاج سردار گل خنداں کا ہمراہ ممبر پارلیمانی بورڈ و نامزد امیدوار اسمبلی مظفرآباد سٹی خواجہ فاروق احمد کے کھڑاک بالائی نیلم لوات اور گریس ویلی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات پی پی اور مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل سردار گل خنداں کی بھرپور حمائت کا اعلان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مظفرآباد میں مقیم نیلم ویلی سے تعلق رکھنے والی مختلف برادریوں کے زعماء جن میں ریٹائرڈ صدر معلم خواجہ غلام حیدرخان، ​​​​​​​ ریٹائرڈ مدرس سراج دین ، صدیق اعوان ، پرویز اقبال مغل، ارشاد مغل، عامر ممتاز مغل،فاروق احمد شاد ، عبدالستار و دیگر شامل ہیں گزشتہ روز سابق وزیر الحاج سردار گل خنداں کی رہائش پر منعقدہ تقریب میں پی پی اور مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ فاروق احمد ، الحاج سردار گل خنداں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت اپنے اختتامی دنوں میں کرپشن لوٹ مار کی آخری حدوں کو چھو رہی ہے میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ، پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے ساتھ ہی ان جعل سازوں اور کرپٹ ٹولے کا احتساب کیا جائے گا۔

FOLLOW US