Friday May 17, 2024

پی پی اور ن لیگ نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،فوادچودھری

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے معیشت کا جو حشرکیا اس کے نتیجے میں معاشی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار چارہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا، بیرون ملک پاکستانیوں نے معیشت کو پاؤں پرکھڑا کرنےکی اس کوششش میں بھرپورحصہ ڈالا اور 1000ارب روپیہ پاکستان بھیجا۔ گندم،چاول،گنااور مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی ، زرعی معیشت میں 1100ارب روپیہ منتقل ہوا، اس سے کسانوں کی قوت خرید میں بھرپور اضافہ ہوا,ٹریکٹر 64% زیادہ فروخت ہوئے کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیر نے لکھا کہ اسٹاک مارکیٹ نے 27 مئی کو 2.21 ارب شیئرز کی خریدو فروخت سے نیا ریکارڈ قائم کیا، اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے، سوال یہ ہے کہ کیااس وقت جب معیشت اوپر جارہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا۔

FOLLOW US