Monday November 25, 2024

یوم تکبیرپرایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ خود کو دیتا ہوں، شیخ رشید احمد

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یوم تکبیر کے موقع پر 28مئی 1998کوکئے جانے والے ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ گوہرایوب، راجہ ظفرالحق اوراپنے آپ کو دیتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نا لہ لئی کے دورہ کے دوران میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نالہ لئی کے لئے وزیرا علیٰ عثمان بزدارنے3کروڑروپے دینے کا اعلان کیا ہے ، نالہ لئی منصوبہ بہت زبردست بنے گا، یہ منصوبہ مکمل ہوا توہم ریٹائرہوجائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ راولپنڈی میں وزیراعلیٰ پنجاب نے 3یونیورسٹیوں کا بھی اعلان کیا ہے ،ہمارے بعد راولپنڈی میں3یونیورسٹیاں،60 کالجزاورنالہ لئی کو یادرکھاجائے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان تن کر پانچ سال پورے کرے گا، قانون سے کھیلنے والوں کی خیر نہیں ہے۔ قانون سے کھلواڑ کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔

FOLLOW US