Sunday January 19, 2025

جہانگیر ترین کے گرد گھیرا تنگ گرفتاری کیلئے ورکنگ پیپرز کی تیاری شروع کر دی گئی

لاہور : جہانگیر ترین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی پھر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کے سپرد کر دی گئی ہے۔ جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ شہزاد اکبر کی ایف آئی اے آمد کے بعد سے انویسٹی گیشن میں تیزی واقع ہوگئی ہے۔ جہانگیر ترین کمپنی کے اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ رپورٹ کے ساتھ لگا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصہ شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کا دورہ کیا تھا۔ شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے خلاف کیسز میں تحقیقاتی ٹیم کو وزیراعظم کا پیغام دیا۔ جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقاتی بغیر کسی دباؤ کے مکمل کی جائیں،

جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقات پر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے شہزاد اکبر کو بریف کیا تھا۔ قومی اخبار ڈان نیوز کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہزاد اکبر کو چینی اسکینڈل کے الگ کرنے کے ترین گروپ کے اس دعوے کے برعکس شہزاد اکبر نے ایف آئی اے لاہور سے چینی اسکینڈل کے حوالے سے بریفنگ لی۔ شہزاد اکبر کا دورہ اس لیے بھی اہم قرار دیا گیا کیونکہ ایف آئی اے کو جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف مکمل تفتیشی رپورٹ 31 مئی کو جمع کروانا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مشیر احتساب کے اچانک دورے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد رضوان نے انہیں چینی اسکینڈل اور دیگر کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی، شہزاد اکبر نے تفتیش کاروں کو کہا کہ تحقیقات آزادانہ طور پر کریں اور چینی اسکینڈل میں مزید شواہد اکٹھے کریں۔ انہوں نے تفتیش کاروں سے بھی کہا کہ منی لانڈرنگ اور دیگر مالیاتی جرائم کی تحقیقات کے سلسلے میں حکومت مالیاتی اداروں اور ایف آئی اے کے مابین بہتر تعاون بنائے گئے۔

FOLLOW US