Sunday January 19, 2025

ایک دکان کی ماہانہ کرائے کی 22ہزارسے شروع ہونیوالی بولی سوا ارب روپےتک پہنچ گئی،آخر وجہ کیا؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

شیخوپورہ (ویب ڈیسک )شیخوپورہ کی ضلعی میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام سرکاری دکانوں کی ماہانہ کرائے کیلئے بولی کی تقریب ہوئی جس میں دکانوں کی بولی کا کام خود ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر جوئیہ نے کیا۔بولی کے دوران دلچسپ صورتحال تب پیدا ہوئی جب دو سیاسی گروپوں کی انا اور چپقلش کے باعث دکان کی بولی ایک ارب 25 کروڑ تک پہنچ گئی۔اس تقریب میں جتنی بھی دکانوں کے ماہانہ کرائے کی بولی دی گئی ان کیلئے سرکاری بولی22 ہزار روپے سے شروع ہوئی تھی۔ جو بڑھتے بڑھتے سوا ارب روپے تک پہنچ گئی۔ ایک اندازے کے مطابق اب اس دکان کا کرایہ برج خلیفہ کے کسی اپارٹمنٹ سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ بولی صرف ایک سال کے لیے ہوئی ہے جبکہ آئندہ سال اس کی دوبارہ بولی ہو گی اور پھر سب سے زیادہ بولی دینے والے کے پاس یہ دکان چلی جائے گی۔ان دکانوں کو حاصل کرنے کے لیے امیدواروں نے 50 ہزار روپے کا کال ڈیپازٹ بھی جمع کرا رکھا تھا۔ اس ایک دکان کے علاوہ شیخوپورہ میں موجود دیگر 7 دکانوں کی بولی 22 ہزار سے شروع ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار تک گئی۔ جبکہ سیاسی انا اور لاگت بازی کے باعث اس کی بولی ایک ارب 25 کروڑ تک گئی اور بولی میں بازی لیجانے والے گروپ نے اپنی جیت کی خوشی میں نعرے بازی کی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

FOLLOW US