Sunday January 19, 2025

لوگ حیران ہیں کہ ہماری معاشی ترقی کی گروتھ 4 فیصد کیسے ہوگئی قوم سے کہتاہوں اچھا وقت آنے والا ہے، وزیراعظم عمران خان

نوشہرہ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم سے کہتاہوں اچھاوقت آنے والا ہے ، اللہ صبر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ، مشکل وقت میں صبر کریں، اللہ کا کرم ہے ہم مشکل وقت سے نکلے ہیں، لوگ حیران ہیں کہ ہماری معاشی ترقی کی گروتھ 4 فیصد کیسے ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں رشکئی صنعتی زون کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغرب کی انڈسٹریلائزیشن پرانے طرزکی ہے ، صنعتوں سے ملکی دولت میں اضافہ ہوتاہے پاکستان کا مستقبل بھی انڈسٹریلائزیشن میں ہے، جیسے جیسے معیشت بڑھے گی لوگ امپورٹس کی طرف جائیں گے جس کو روکنا ہے ، کھاد، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کی فروخت زیادہ ہوئی ہے ، ملکی زراعت بہتر ہو رہی ہے ، کسانوں کو ادائیگیاں ہورہی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے خوش آئند دن ہیں ، لوگ حیران ہیں کہ ہماری معاشی ترقی کی گروتھ 4 فیصد کیسے ہوگئی، دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک چین ہے ، ہمیں چین کی ترقی سے سیکھنا ہوگا ، ملکی اناج بیچنے سے معاشی ترقی نہیں ہوتی ، ہمیں ایکسپورٹ پر توجہ دینی ہوگی ، صوبائی حکومیتں اور مرکز سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیداکریں کیوں کہ اس سے پہلے بدقسمتی سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات فراہم نہیں کی گئیں ، جب کہ ہماری حکومت ایکسپورٹس کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ماضی میں ملکی معیشت تباہ تھی اور ادائیگیوں کے لیے پیسہ نہیں تھا ، دوست ممالک نے مدد کی اور ہم مشکل وقت سے نکل گئے ، ہم مشکل سے نکلے ہی تھے کہ کورونا کے چیلنج کا سامنا ہوا ، کورونا کے دوران مکمل لاک ڈاوَن سے غریب کوکچل نہیں سکتے تھے ، لاک ڈاوَن لگاتے تو ملک کاوہ حال ہوتا جو آج بھارت کا ہے، ہم نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے اپنے لوگوں کو بچایا۔

FOLLOW US