Friday April 26, 2024

رات گئے وزیر خارجہ کہاں کیلئے روانہ ہوئے ؟؟ انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر، فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے، سفارتی مشن پر ترکی روانہ ہوگئے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،سوڈان ، فلسطین اور ترک وزرائے خارجہ کے ہمراہ ترکی سے نیویارک جائیں گے۔ وزیر خارجہ نیویارک میں مختلف شخصیات کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے ۔وزیر خارجہ مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے

FOLLOW US