Friday May 3, 2024

ملک کاوہ علاقہ جس نے بھارت اور بنگلہ دیش کے ساتھ آج عید منائی

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک )ڈیرہ اسماعیل خان کے دو گاؤں میں کل روزہ رکھا گیا اور آج عید منائی جارہی ہے۔کل جب پورے ملک میں عید منائی جاری تھی تو ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل اور یونین کونسل وانڈہ خان محمد کے گاؤں بدنی خیل اور کتی خیل میں روزہ رکھا گیا اور آج عید منائی جارہی ہے۔دونوں گاؤں میں سیکڑوں لوگوں نے کل اپنی مسجد کے امام کی ہدایات پر روزہ رکھا تھا۔سابق یوسی ناظم اسماعیل خان کے مطابق دونوں گاؤں تقریباً 900 گھروں پر مشتمل ہیں جہاں لوگ 30 روزے رکھنے کے بعد آج عید منارہے ہیں۔

FOLLOW US