Friday April 26, 2024

پی ٹی آئی ترجمان زبانوں کو لگام دیکر کارکردگی پر توجہ دیں ، شازیہ مری

کراچی : پاکستان پیپلزپارتی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان زبانوں کو لگام دے کر اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کریں ۔ نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے صرف پی ٹی آئی حکومت کو آئینہ دکھایا ہے ، یہ بھی ڈھیٹ بننے کی بجائے اپنی اصلاح کریں ،حکومتی ترجمان 18ہویں ترمیم کو نشانہ بنانے سے بھی باز رہیں ۔ شازیہ مری نے پوچھا کہ کیا سندھ حکومت مہنگائی کی شرح 14 تک پہنچانے کی ذمہ دار ہے ، مرغی آج 400سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے ، تبدیلی نے گلی گلی اور گھر گھر میں تباہی مچا دی ہے ، پی ٹی آئی حکومت نے اربوں ڈالر کا قرضہ لے کر کرپشن میں ارا دیا ، آج ہر پاکستانی پونے دو لاکھ روپے کا مقروض ہے ۔

FOLLOW US