Sunday May 5, 2024

وفاقی وزیر علی زیدی نے اہم لیگی رہنما کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

کراچی : وفاقی وزیر علی زیدی نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کے الزامات پر ان کو 10 کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا۔ علی زید ی نے کہاہےکہ مفتاح اسماعیل نے 25 اپریل کو ٹی وی پر گفتگو میں ان پر ٹیکس نہ دینے اور احساس پروگرام کے پیسوں سے ووٹ خریدنے کا الزام لگایا۔ مفتاح اسماعیل کا بیان بہتان تراشی اور ہتک آمیز ہے، مفتاح اسماعیل غیر مشروط معافی مانگیں یا قانونی چارہ جوئی کا سامنا کریں۔

FOLLOW US