Friday May 17, 2024

مولانا طارق جمیل کی ایکسرسائز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ایکسرسائز کرتے ہوئے بھی اپنے روایتی لباس سفید شلوار قمیض میں ملبوس

لاہور : معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی ایکسرسائز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل بھی تن سازی کے شوقین نکلے۔مولانا طارق جمیل کی تن سازی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طارق جمیل ڈمبل اٹھا کر بازوؤں کو مضبوط کرنے کی ورزش کر رہے ہیں۔ مولانا طارق جمیل ایکسرسائز کرتے ہوئے بھی اپنے روایتی لباس سفید شلوار قمیض میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے قریب ایک نوجوان موجود ہے جو انہیں تن سازی کے گر بتا رہا ہے۔طارق جمیل کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔لوگ اپنے پسندیدہ اسکالر کو ورزش کرتا دیکھ کر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے اپنی رہائش گاہ میں جم قائم کر رکھا ہے جہاں وہ اپنے فارغ اوقات میں تندرست اور توانا رہنے کے لیے ایکسرسائز کرتے ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کراچی میں اپنے ملبوسات کے برینڈ ایم ٹی جے کے پہلے آؤٹ لیٹ کا افتتاح کر دیا۔ مولانا طارق جمیل نے اپنے ملبوسات کے برینڈ ایم ٹی جے کے پہلے آؤٹ لیٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ علما کرام کاروبار کریں تا کہ مدارس کے مالی مسائل حل کیے جا سکیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ربن کاٹ کر اپنے ملبوسات کے برانڈ ایم ٹی جے کا افتتاح کیا، اس موقع پر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ علما کرام تجارت بھی کریں تاکہ مدارس کے مالی مسائل حل ہوسکیں- مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر کورونا کی وبا سے چھٹکارے کے لئے خصوصی دعا کی۔ کورونا ایس اوپیز کے تحت آوٹ لیٹ کو شہریوں کےلئے کھول دیا گیا، جہاں شہریوں کو مشرقی اور روایتی فیشن کا چہرہ بننے والے برینڈ ایم ٹی جے کی جانب سے افتتاح کے پانچ روز تک جدید قابل بھروسہ مصنوعات پر 20فیصد تک کی خصوصی رعایت فراہم کی گئی ہے۔

FOLLOW US