Sunday January 19, 2025

پشاور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ، موسم خوشگوار ہوگیا

پشاور: پشاور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے،شہریوں کے چہرے اٹھے،دوسری جانب بارش اور تیز ہواؤں سے متعدد مقامات پر سائن بورڈز گر گئے اور شہر کے کئی مقامات پر بجلی بھی متاثرہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور شہر میں وقفے وقفے سے تیز بارش کاسلسہ جاری ہے جس سے گرمی کازور ٹوٹ گیا اورموسم انتہائی خوشگوار ہوگیا،گذشتہ تین چار دنوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تھا ،آج (منگل کو)اچانک تیز آندھی اوربارش شروع ہوئی ،تیز آندھی اورطوفان کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سائن بورڈزبھی گرگئے ۔ دوسری جانب پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے، پیسکو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔

FOLLOW US