Sunday April 28, 2024

پنجاب میں ن لیگ کا نمبر گیم مکمل ہو چکا ہے وزیراعظم کو جب پنجاب میں عدم اعتماد کا علم ہو گا تو وہ اسمبلی توڑ دیں گے۔

لاہور : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کا نمبر گیم مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں جس دن یوسف رضا گیلانی جیتے اُس دن ایک اہم شخصیت نے اجلاس بُلایا، سب نے کہا کہ سر آپ نے جو اس ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے یہی ہونا تھا۔ ہم اس ٹیم کے ساتھ نہیں جیت سکتے جس پر اہم ترین شخصیت نے جان کر کہا کہ اُن کو پیغام دے دو کہ میں اسمبلیاں توڑنے لگا ہوں ، پھر نواز شریف اور جو مریم کریں گے یہ لوگ خود ہی برداشت کریں گے۔ اس کے بعد ہی ان کو اعتماد کو ووٹ ملنا شروع ہوا ورنہ ایسا نہیں ہونا تھا،

انہوں نے بٹیر پکڑ کر ایم این اے اکٹھے کیے ۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے پاس پنجاب میں نمبر گیم پوری تھی ، سمری تیار ہے جیسے ہی عمران خان کو علم ہوا کہ تحریک عدم اعتماد آنے والی ہے عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ والے دن حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے پاس پنجاب میں عدم اعتماد لانے کے لیے نو دس زیادہ ہی لوگ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے کا سوچ رہے ہیں اور اس سارے معاملے میں چار بیوروکریٹس بھی شامل ہیں۔ تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ اپوزیشن نے بالخصوص پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر رکھا ہے جس کے لیے نمبر گیم بھی پوری ہے۔

FOLLOW US