Sunday April 28, 2024

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد : وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، عمران خان کی جانب سے 7 سے 10 مئی کے درمیان سعودی عرب کا دورہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 7 سے 10 مئی کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔
وزیراعظم ہاوس میں ہوئی ملاقات میں وزیر خارجہ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ بیت اللہ کی زیارت اور روضہ رسولﷺ پر حاضری کے لیے بے تاب ہیں۔ حکومتی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی حتمی تاریخ طے کر لی گئی ہے۔

سعودی سفیر سے ہوئی ملاقات میں طے پایا کہ وزیر اعظم عمران خان 7 سے 10 مئی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ روضہ رسولﷺ پر بھی حاضری بھی دیں گے۔ جبکہ وزیراعظم کے دوران سعودی عرب کے حوالے سے علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں ولی عہد سے ملاقات بھی کریں گے اور عمرہ بھی ادا کریں گے، عمران خان عید کے فوری بعد عراق کا بھی دورہ کریں گے۔ جلد گرین پاکستان، گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطیٰ پر کام شروع ہوگا

FOLLOW US