Sunday January 19, 2025

کراچی میں پی ٹی آئی کی شکست پرن لیگ کی بوکھلاہٹ سوالیہ نشان ہے: شازیہ مری

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاءمری نے مریم نواز کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہارکرتےہوئےکہاہےکہ کراچی میں تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی شکست پرمسلم لیگ(ن)کی بوکھلاہٹ سوالیہ نشان ہے،عبدالقادرمندوخیل نےفیصل واؤڈا کا قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کیا تھا، وہ وقت گزر چکا ہے جب ووٹروں سے کہا جاتا تھا کہ آپ کا ووٹ کاسٹ ہو چکا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ کراچی کے نتائج نے پیپلزپارٹی کے مخالفین کو بے چین کر دیا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ میڈیا کو کراچی میں تو دھاندلی نظر نہ آئی صرف مریم نواز کو نظر آئی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن سے اپوزیشن کے حق میں نہیں ہیں ہمارا ہدف عمران نیازی کی نااہل حکومت ہے۔ کراچی کے عوام نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی، قیادت بلاول بھٹو کی اور فتح عوام کی ہوگی۔

FOLLOW US