Thursday November 28, 2024

عید الفطر کے موقع پر مکمل لاک ڈاون کا اعلان، صوبے میں 8 سے 16 مئی تک مارکیٹیں، پارکس، سیاحتی مقامات، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہیں گی

پشاور: خیبرپختونخواہ میں عید الفطر کے موقع پر مکمل لاک ڈاون کا اعلان، صوبے میں 8 سے 16 مئی تک مارکیٹیں، پارکس، سیاحتی مقامات، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبہ بھر میں 8 مئی سے 16 مئی تک لاک ڈاﺅن ہوگا۔ اعلان کردہ ایام کے دوران تمام شاپنگ مالز، مارکیٹس اور بازار بند رہیں گے، پارکس، سیاحتی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ لاک ڈاؤن کے دوران گراسری شاپس، میڈیکل اسٹور، سبزیوں کی دکانیں، چکن شاپس، پیٹرول پمپس، بیکری، ٹیلی کمیونکشن وغیرہ کو استثنیٰ ہوگا۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 36 افراد جاں بحق ہوگئے۔

FOLLOW US