Sunday April 28, 2024

نماز تراویح کے وقت زلزلے کے شدید جھٹکے، کلمہ طیبہ کی صدائیں

کوئٹہ : نماز تراویح کے وقت زلزلے کے شدید جھٹکے، کلمہ طیبہ کی صدائیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات کو ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اکثر زلزلوں کی زد میں رہنے والے بلوچستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف زدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے ایسے وقت میں محسوس کیے گئے جب لوگ نماز تراویح کی تیاری کرنے میں مصروف تھے، تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے مخصوص علاقے اکثر زلزلوں کی زد میں رہتے ہیں۔ مسلسل آنے والے زلزلوں کی وجہ سے ان علاقوں کے لوگ مسلسل خوف کی فضاء میں رہنے پر مجبور ہیں۔

FOLLOW US