Friday May 3, 2024

پنجاب میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

لاہور : پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کی بڑھتی وبا پر قابو پانے کیلئے صوبے بھر میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سارہ اسلم نے 17 مئی تک کے لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران افطار سے سحری سے تک ہر قسم کا کاروبار بند رہے گا اور اس دوران اجتماعات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شام چھ بجے کے بعد صوبے بھر میں ہر قسم کے کاروبار بند رہیں گے۔ صرف پٹرول پمپ، میڈیکل سٹورز اور ویکسی نیشن سنٹرز کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ صوبے میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی تاہم 30 اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کی تعطیل کی جائے گی۔

FOLLOW US