Sunday May 5, 2024

عدالتی فیصلے کے بعد کیا سپریم جوڈیشل کونسل اور ایف بی آر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف اب کوئی کارروائی کرسکتے ہیں؟ حامد خان نے واضح کردیا

اسلام آباد : سینئر قانون دان حامد خان کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظر ثانی درخواست قبول ہونے کے بعد ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) مزید کارروائی نہیں کرسکتے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ حکومت ایف بی آر کواستعمال کررہی تھی، حکومت نے چیئرمین ایف بی آرکوتبدیل کردیا جس سےشکوک وشبہات مزید بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے عدالتی فیصلے کے بعد اب سپریم جوڈیشل کونسل اور ایف بی آر کوئی کارروائی نہیں کرسکتے۔ فیصلے کے بعد اب اگرایف بی آر کچھ کرتی ہے تووہ بدنیتی پرمبنی ہوگا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے 10 رکنی بینچ نے آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی نظر ثانی درخواستیں قبول کرلی ہیں۔ لارجر بینچ کا فیصلہ چھ چار سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں آیا۔

FOLLOW US