Sunday January 19, 2025

پشاور پولیس نے جن نکالنے کے بہانے کرنٹ لگانے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا

پشاور :تھانہ سربند پولیس نے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا ۔تفصیل کے مطابق جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے ایک شخص کو کرنٹ لگا یا اور پھر اس کام کے لیے بھاری رقم وصول کی ،واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کر کے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا ۔ ابتدائی تفتیش میں جعلی پیر نے بھاری رقم وصول کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

FOLLOW US