Thursday May 2, 2024

ایس او پیز پر عمل درآمد کروائیں پنجاب حکومت نے بھی پاک فوج کی خدمات مانگ لیں

اسلام آباد : پنجاب حکومت نے بھی پاک فوج کی خدمات مانگ لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پاک فوج کی 5 کمپنیوں کی خدمات مانگی گئی ہیں تا کہ پاک فوج کے جوان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر ایس او پیز پرعمل درآمد کروائیں۔پاک فوج طلب کرنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے جہاں سے منظوری ہو چکی ہے، فوجی جوان لاہور، راولپنڈی گوجرانوالہ سمیت پانچ اضلاع میں تعینات ہوں گے۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے راولپنڈی میں پرہجوم مقامات پر بھی فوج تعینات کر دی گئی ہے۔فوجی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی عکسبندی کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں بھی فوج کے ساتھ ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ نے فوج کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گشت شروع کر دیا ہے ، اس دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے فوج کی مدد کے ساتھ ایکشن لیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہاہے ، ہم نے احتیاط نہ کی تو 2ہفتوں میں ہمارے حالات بھارت جیسے ہوجائیں گے ، حالات قابو سے نکل گئے تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ، ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج سڑکوں پر نکلے گی ، میں نے فوج سے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے ہماری فورسز کے ساتھ سڑکوں پر آئے ، ہم اب تک لوگوں کو ایس او پیز پر چلنے کا کہتے رہے ہیں لیکن لوگوں میں کوئی خوف نہیں اور کوئی احتیاط نہیں کررہے اس لیے فوج کو پولیس اور فورسز کی مدد کرنے کا کہا ہے ۔ ، بھارت میں کیسز کی وجہ سے آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے ، بھارت جیسے حالات ہوگئے تو شہر بند کرنا پڑیں گے

FOLLOW US